news

ورلڈکپ: ٹیم کی ناقص کارکردگی پوری سلیکشن کمیٹی کو لے ڈوبی

 نئی کمیٹی کیلئے بورڈ نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے۔

ورلڈکپ: ٹیم کی ناقص کارکردگی پوری سلیکشن کمیٹی کو لے ڈوبی

بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ 2023 میں گرین شرٹس کی ناقص ترین کارکردگی کی بنا پر پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔  
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پوری سلیکشن کمیٹی کو ہی فارغ کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر سلیکشن کمیٹی میں شامل تھے جنہیں عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے، جبکہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ 
نئے چیف سلیکٹرکے تعین کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے ہیں۔ 
دوسری جانب قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لئے عبوری سلیکشن کمیٹی ہی پلیئنگ اسکواڈ منتخب کرے گی۔ 
آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے ناقص کارکردگی پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفی منظور کیا تھا۔ 
قبل ازیں میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  سے راہیں جدا کرلی تھیں جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر کا بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے میں ابھی ایک ماہ باقی تھا۔