news
English

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی لیکر دوبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی تصویر: فائل

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی،آج وزیراعظم ہاؤس میں نمائش کی جائے گی کل بلیو ایریا کے شاپنگ مال میں عوام کو دکھائی جائے گی

۔تفیصلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی لیکر ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے چھ سو بارہ پر دوبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے،ٹرافی کی آج وزیراعظم ہاؤس جبکہ کل سینٹوریس مال میں نمائش کی جائے گی،

لاہور کے پیکجز مال میں تیرہ اور کراچی کے ڈولمین مال میں چودہ اپریل کو نمائش کی جائے گی،جہاں جشن منانے کے ساتھ کنسرٹ اور آتش بازی کا بھی اہتمام ہوگا۔ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا،شہری آئی سی سی ٹرافی کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنا سکیں گے،

بورڈ حکام کے مطابق ٹرافی کو پاکستان لانے کے انتظامات نجی کمپنی نے کیے ہیں۔