ورلڈ کپ ٹرافی صبح 9 سے 12 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ کی چمچماتی ہوئی ٹرافی کی بنگلہ دیش جہاں ملک کے مشہور پدما برج پر اس کی رونمائی کی گئی۔
ورلڈکپ ٹرافی 3 روزہ ٹور پر بنگلہ دیش پہنچی ہے، جہاں پر پہلے ہی روز اسے پدما برج پر لے جایا گیا، وہاں آفیشل فوٹو سیشن ہوا،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آج ٹرافی صبح 9 سے 12 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔
اس موقع پر ویمنز ٹیمز، موجودہ اور سابق کرکٹرز، کرکٹ آفیشلز، آرگنائزرز اور میڈیا ممبران موجود ہوں گے۔ بدھ کے روز سٹی شاپنگ مال میں عام شائقین کے لیے اسے رکھا جائے گا۔