عمراکمل کو اپنی فٹنس پر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے، سابق کپتان
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل رہا ہے لیکن اُس نے اپنی فٹنس پر دھیان نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں اس وقت عمر اکمل کی شمولیت کے حوالے سے میری سپورٹ نہیں، انہیں دیگر پلئیرز کے مقابلے میں اپنی فٹنس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کے سوال کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے منسٹرز کو پروٹوکولز اور لوازمات ختم کرنا ہوں گے، ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، بلوچستان کو تھوڑا پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا جس کے بعد دنیا ہم سے مدد مانگے گی۔