news
English

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا

انگلینڈ بہت جارحانہ مزاج کے ساتھ مختلف طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے، بابراعظم

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا

میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف یہ ایک چیلنجنگ ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

 "ہم فائنل کھیلنے کے اس امکان کے بارے میں پرجوش ہیں،" بابراعظم نے کہا کہ "یہ ایک اہم سیریز ہے۔ ہمارے پاس اسے حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اگر ہم آنے والے پانچ میں سے چار ٹیسٹ جیت لیں،" بابراعظم نے کہا، جن کی ٹیم کے ورلڈکپ چیمپئن شپ میں نو ٹیسٹ میں 56 پوائنٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ بہت جارحانہ مزاج کے ساتھ مختلف طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے، ہم گراؤنڈ میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فائدہ ہے کہ اسکواڈ ممبران فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے تھے۔

بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں فوکس اور صبر بہت ضروری ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہو چکی ہے، جس کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔