news

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی 3درجہ تنزلی

انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر آگیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی 3درجہ تنزلی

گزشتہ روز انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو حیدر آباد کے گراؤنڈ میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔ 
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی دو مرتبہ کی فاتح بھارتی ٹیم ٹیسٹ میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود تھی لیکن انگلینڈ سے شکست کے باعث بھارٹی ٹیم پانچویں نمبر پر آگئی جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بنگلہ دیش کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ 
مہمان ٹیم انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت کے پوائنٹس 54.16 فیصد سے گر کر 43.33 فیصد پر آگئے۔ بھارتی ٹیم نے اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں جس میں اسے دو میچز میں فتح ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ ایک ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ 
اس وقت، دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ کینگروز نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔