news
English

آسٹریلوی اوپنرز نے ورلڈکپ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بناڈالی

 دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

آسٹریلوی اوپنرز نے ورلڈکپ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بناڈالی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 31 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 214 رنز بنالیے۔ 
بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 214 رنز پارٹنرشپ قائم پوچکی ہے، دونوں بالترتیب 100 اور 101 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کا کوئی بھی بالر وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکا البتہ اسامہ میر نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا۔

بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 
اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف میچ اہم ہے، کوشش ہوگی کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔ 
پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، اسامہ میر، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ: 
کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔