دونوں ٹیمیں پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 40ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ اگلے 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔
جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہیری بروک اور گس اٹکنسن کی جگہ لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہمارا ہدف ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے آئی سی سی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔
نیدرلینڈز کا اسکواڈ:
کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، باس ڈی لیڈز، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن پر مشتمل ہے۔