news
English

ورلڈکپ: انگلینڈ کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیمیں بنگلور کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ورلڈکپ: انگلینڈ کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 25ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
بنگلور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے آئی لینڈرز کے خلاف کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں ٹیم کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ ہیری بروک، اٹکنسن، ریس ٹوپلی کو آرام کروایا گیا ہے۔ 

اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 
انگلینڈ کا اسکواڈ: 
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔ 
سری لنکا کا اسکواڈ: 

کپتان کوشل مینڈس پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، سدیرا سماراویکراما، چرتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا اور دلشان مدوشنکا پر مشتمل ہے۔