news
English

ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا

بھارت  نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا

آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت  نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ 
بھارت نے ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 326 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 83 بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 
بھارت کے 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب اس ٹورنامنٹ  میں اس کے سب سے کامیاب بیٹر اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک محض 5  رنز پر محمد سراج نے بولڈ کردیا۔ 
کوئنٹن ڈی کاک کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی جنوبی افریقی بیٹر بھارتی بولرز کے آ افریقی بیٹر بھارتی بولرز کے اای کی بدولت 326 رنز بنائے جس کے جواگبگے نہیں ٹھہرسکا اور ان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔
 22  کے مجموعی  اسکور پر ٹمبا باؤما کو جڈیجا نے بولڈ کردیا، انہوں نے  11 رنز بنائے۔  ایڈن مارکرم بھی بھارتی بولرز کے سامنے نہ ٹھہرسکے اور9 رنز بناکر محمدشامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کو کیچ تھماکر پویلین لوٹ گئے۔ 
ہینرک کلاسن کو جڈیجا  نے محض ایک کے اسکور پر چلتا کیا تو محمد شامی نے 13کے اسکور پر راسی وین ڈیر ڈوسن کو پویلین کی راہ دکھادی۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا مجموعی اسکور 40 رنز تھا۔ 
جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر، رویندر جڈیجا کا اگلا شکار بنے جو محض11 رنز بناکراسپنر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پروٹیز کےاسپنر کیشو مہاراج، رویندر جڈیا کی تیسری وکٹ ثابت ہوئے جنہیں بھارتی اسپنر نے 67کے مجموعی اسکور پر بولڈ کیا۔ کیشو صرف 7 رنز بناسکے۔ کاگیسو ربادا کو اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے رویندر جڈیجا نے پانچ وکٹوں کا سنگ میل حاصل  کرلیا جبکہ کلدیپ یادو کے حصے میں مارکو جانسن اور لنگی نگیڈی کی وکٹیں آئیں، محمد شامی نے دو اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 101 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔ 
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر روہت شرما اور شبھمن گل نے بھارت کو 62 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان 40 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبمن گل 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ 
تیسری وکٹ کی شراکت میں ویرات کوہلی اور شریاس ایرنے 134 رنز کی شراکت داری قائم لیکن شریاس77 جبکہ کے ایل راہول 8 رنز پر وکٹ گنوابیٹھے، سوریا کمار کوتبریزشمسی نے 22 کے اسکور پر پویلین چلتا کیا جب کہ کوہلی 101 رنز بناکر ناٹ رہے۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، مارکو جانسن، لنگی نگیڈی اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
ویرات  کوہلی  کو ان کی شانداز سنچری کی بدولت  میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ 
قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو مزید آگے بڑھائیں۔ 
اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جیرالڈ کوٹزی کی جگہ تبریز شمسی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ:

کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج۔