ویرات کوہلی کی اہلیہ، معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔
بھارتی لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں ویرات کوہلی نے بھی بولنگ کرائی۔ میچ کے 25 ویں اوور میں انہوں نے نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈروڈز کو وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔
اس موقع پر انکی اہلیہ اور معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں جو اپنے شوہر کو وکٹ ملنے پر خوشی سے نہال نظر آئیں جبکہ شائقین نے بھی تالیاں بجا کر کوہلی کو وکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔