news
English

ورلڈ کپ: پاکستان کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ

چنائی میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ورلڈ کپ: پاکستان کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ

ورلڈ کپ 2023 کے 22ویں میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 
قومی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو شامل کیا ہے جبکہ افغانستان نے فضل الحق فاروقی کی جگہ اسپنر نور احمد کو شامل کیا ہے۔ افغان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کل 4 اسپنرزکھیل رہے ہیں۔ 
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں چار چار میچز کھیل چکی ہیں جس میں پاکستان کو دو میچز میں فتح اور دو میں شکست ہوئی جبکہ افغانستان کو ایک میچ میں فتح ملی اور تین میں شکست کا سامنا رہا۔ 

اس سے قبل، چنئی کی یہ پچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں استعمال ہوئی تھی جو اب پاکستان اور افغانستان کے میچ کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ پچ سے متعلق سابق آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پچ پر گھاس بالکل بھی نہیں ہے اور چنئی کے معیار کے لحاظ سے بھی سست ترین پچوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ 
قومی ٹیم دو میچز میں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ افغان ٹیم ایک میچ میں کامیابی کے باوجود آخری نمبر پر ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ: 
امام الحق، عبداللہ شفیق، کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف پر مشتمل ہے۔