news
English

  ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو271 رنز کا ہدف دے دیا  

دونوں ٹیمیں چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

   ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو271 رنز کا ہدف دے دیا  

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 26ویں میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ 
چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 رنز بنائے جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم 50، محمد نواز 24 اورشاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شاداب خان 43 رنز پر آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل نے سب سے زیادہ 52 رنز کا انفرادی اسکور کیا اور پویلین لوٹے۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 جبکہ مارکو جانسن اور جیرالڈ کوٹزی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پروٹیز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور نئے عزم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پہچان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر جبکہ اسامہ میر کی جگہ محمد نواز پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ 
اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ پاکستان مضبوط حریف ہے، میچ میں کامیابی سمیت کر میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو مزید روشن کرنا چاہتے ہیں۔ 
پاکستان کا اسکواڈ: 
کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔ 
جنوبی افریقا کا اسکواڈ: 

کپتان ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور لنگی نگیڈی شامل ہیں۔