news
English

ورلڈکپ:جنوبی افریقہ نے سنسی خیزمقابلے کے بعد پاکستان کوشکست دے دی

ایڈن مارکرم نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ورلڈکپ:جنوبی افریقہ نے سنسی خیزمقابلے کے بعد پاکستان کوشکست دے دی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔
چنائی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے 271 رنز کا مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں پورا کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈیوڈ ملر 29، کپتان ٹیمبا بووما 28، کوئنٹن ڈی کاک 24، وین ڈر ڈوسین 21، مارکو جینسن 20، ہینرک کلاسن 12، جیرالڈ کوئٹزے 10 اور لنگی اینگیڈی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج اور تبریز شمسی 7 اور 4 رنز بالترتیب بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
اس سے قبل شاداب خان اور سعود شکیل کی 84 رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 
اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، محمد نواز 24، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم 50، محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 مارکو جانسن نے 3 ، جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پروٹیز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میں کامیابی سمیٹیں اور نئے عزم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پہنچان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر جبکہ اسامہ میر کی جگہ محمد نواز پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ پاکستان مضبوط حریف ہے، میچ میں کامیابی سمیت کر میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو مزید روشن کرنا چاہتے ہیں۔ 
پاکستان کا اسکواڈ: 

کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ: 
کپتان ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور لنگی نگیڈی