news
English

ورلڈ کپ: سری لنکا کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری  

بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ سری لنکا ٹیم کی ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ میں بھی ناقص ترین کارکردگی پر اسپورٹس منسٹری نے پورے کرکٹ بورڈ کو برطرف کردیا ہے۔

ورلڈ کپ: سری لنکا کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری  

ورلڈ کپ 2023 کے 38ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ 
بنگلہ دیش نے ٹیم میں مستفیض الرحمان کی جگہ تنزید تمیم کو شامل کیا ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میں دیموتھ کرونارتنے اور ہمانتا کی جگہ کشال پریرا اور دنن جیا ڈی سلوا کھیل رہے ہیں۔ 
 
چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ اہم ہے، تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ سری لنکا ٹیم کی ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ میں بھی ناقص ترین کارکردگی پر سری لنکن اسپورٹس منسٹری نے پورے کرکٹ بورڈ کو برطرف کردیا ہے۔