news
English

سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

 دونوں ٹیمیں لکھنؤ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں جہاں شائقینِ کرکٹ کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دے دی۔ 
لکھنؤ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کا 263 رنز کا دی اگیا ہدف 48.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سدیرا سمروکرما 91، پاتھم نسانکا 54 اور چارتھ اسالنکا 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 
سری لنکا کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 2 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر آگیا۔

سری لنکا کی اننگز:
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ ہوسکا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر کوشل پریرا محض 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 52 رنز پر گری جب کوشل مینڈس 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ پر پاتھم نسانکا اور سدیرا سمروکرما کے مابین 52 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم 17 ویں اوور میں پاتھم نسانکا 104 کے مجموعی اسکور پر 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ پر سدیرا سمر وکراما اور چارتھ اسالنکا کے مابین 77 رنز کی پارٹنر شپ لگی تاہم 181 کے مجموعی اسکور پر چارتھ اسالنکا 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 47 ویں اوور میں دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 
سدیرا سمروکرما 91 رنز اور دوشا ہیمانتھا 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیدرلینڈز کی طرف سے آریان دت نے 3 پاؤل وین میکرین اور کولن ایکرمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
نیدرلینڈز کی اننگز:
نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی بیٹنگ نہیں کرسکی، 49.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔  ہالینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر وکرم جیت سنگھ 7 اور میکس او ڈاؤڈ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کولن ایکرمین نے کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم 26 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں باس ڈی لیڈز 6، تیجا ندامانورو 9، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 16، روئیلوف وین ڈیر مروے 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجلبرچٹ اور لوگن وین بیک کے درمیان 130 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی تاہم سائبرینڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ وین بیک 59 رنز بناسکے۔
سری لنکا کی جانب سے کسن راجیتھا اور دلشان مدوشنکا نے 4، 4 جبکہ مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی اننگز: 
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر کوشل پریرا 5 جبکہ کپتان کوشل مینڈس بھی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پاتھم نسانکا 54 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ سدیرا سماراویکراما 23 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ 
نیدرلینڈز کی جانب سے آرین دت نے 2 جبکہ پال وین میکرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی آئی لینڈرز کو شکست دیکر ایک اور اَپ سیٹ کریں۔ 
اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے متلاشی ہیں کوشش ہوگی نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔ 
نیدر لینڈز کا اسکواڈ: 

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

سری لنکا کا اسکواڈ:
کپتان کوشل مینڈس پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، سدیرا سماراویکراما، چرتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا اور دلشان مدوشنکا