news
English

ویرات کوہلی کی 50ویں سنچری پر انوشکا شرما جذباتی ہوگئیں

خدا بہترین اسکرپٹ رائٹر ہے، انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کے لیے محبت بھرا پیغام

ویرات کوہلی کی 50ویں سنچری پر انوشکا شرما جذباتی ہوگئیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی 50ویں سنچری کے موقع پر اُن کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی نام ور اداکارہ انوشکا شرما جذباتی ہوگئیں۔ 
گزشتہ روز ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 
نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے اپنے کیرئیر کی 50 ویں ون ڈے سینچری اسکور کرتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریوں کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دنئاے کرکٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے سینچریز کا ریکارڈ بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔ 
اس موقع پر جہاں کوہلی کے مداح بےحد خوش ہوئے تو وہیں اُن کی اہلیہ انوشکا شرما بھی جذباتی ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 
آئی سی سی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ویرات کوہلی کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی ریکارڈ بریکنگ سنچری مکمل کرنے پر کراوْڈ میں بیٹھی انوشکا شرما کو دیکھتے ہیں جس پر وہ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہیں، اس کے ساتھ ہی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی اپنی سنچری کے بعد انوشکا کو محبت بھرا اشارہ کرتے ہیں اور اداکارہ بھی اُسی انداز میں اُنہیں جواب دیتی ہیں۔ 

میچ کے اختتام کے بعد انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں ویرات کوہلی کے لیے نوٹ جاری کیا جس میں اداکارہ نے کہا کہ “خدا بہترین اسکرپٹ رائٹر ہے”۔ 
انوشکا شرما نے کہا کہ ”مجھے آپ کی بےانتہا محبت سے نوازنے کے لیے، آپ کو مضبوطی سے آگے بڑھتا دیکھنے کے لیے، آپ جو کچھ چاہتے ہیں اسے حاصل کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے خدا کی بے حد مشکور ہوں”۔  
اداکارہ نے مزید کہا کہ “ہمیشہ اپنے کھیل کے ساتھ مخلص رہیں، آپ واقعی ایک سچے اور شاندار انسان ہیں”۔