news

’’جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے اس کے ساتھ ایسا سلوک اچھا نہیں‘‘  

محمد شامی کا بھی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹر کے نامناسب رویے پر مایوسی کا اظہار۔

’’جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے اس کے ساتھ ایسا سلوک اچھا نہیں‘‘  

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی وننگ ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹر کے نامناسب رویے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔ 
بھارت کی ایک مقامی ویب سائٹ سے بات چیت کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی سے سوال کیا گیا کہ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں جیت کے بعد مچل مارش کے ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر کیا کہیں گے، جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے، جسے اٹھانے کا ہر کرکٹر خواب دیکھتا ہے، اس چیز کے ساتھ ایسا سلوک مجھے اچھا نہیں لگا۔
،، 
انہوں نے کہا کہ عام طور پر گیند باز گراؤنڈ پر پہنچ کر پچ کا معائنہ کرتے ہیں تاہم میں میچ سے قبل پچ کو دیکھنے کو ترجیع نہیں دیتا، کیوں کہ اس سے آپ پر غیر ضروری دباؤ آتا ہے۔،، 
قبل ازیں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پر تنقید کی تھی جبکہ بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی سی سے آسٹریلوی کرکٹر کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے دوران محمد شامی نے 7 میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔