news

یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، شاہین آفریدی

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ برے وقت میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔

یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میرا ری ہیب کافی اچھا چل رہا ہے۔ ویٹ اور میڈیکل پلاننگ کے ساتھ ری ہیب کررہا ہوں۔ اگلے ہفتے سے بالنگ کا آغاز کردوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے ہمیشہ مثبت سوچنا ہوتا ہے۔ ٹیم جیتتی بھی ہے اور ہارتی بھی، ہمیشہ اپنے ہیروز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ہمارا 2021 اور 2022 کا سال کافی اچھا گزرا ہے۔ ہم نے جنوبی افریقہ، سری لنکا کو ہرایا ہے۔ ہماری اسی ٹیم نے اوپننگ میں دو دو سو کا ہدف حاصل کیا، بیس وکٹیں بھی لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ٹیم پر مشکل وقت آجاتا ہے۔ پلئیرز ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اچھا پرفارم کریں۔ مجھے پتہ ہے کہ فینز چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ جیتیں۔ اس وقت ہمیں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔ آگے پی ایس ایل اور نیوزی لینڈ سیریز آرہی ہے۔ 2023 میں کافی لمبی کرکٹ ہے، یہی پلئیرز فٹ ہونگے تو پاکستان کو جتوائیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ لاہور قلندرز کی منتخب شدہ ٹیم سے مطمئن ہوں۔ مقامی پلئیرز جتنے اچھے ہوں گے اتنا ہی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہیری بروک اگر دستیاب ہوئے تو ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔ سکندر رضا، لائم ڈوسن اور جارڈن کُک بھی اچھے کھلاڑی ہیں، فینز کو ان کا کھیل دیکھ کر مزہ آئے گا۔