news
English

کرکٹرعظیم رفیق سے نسلی تعصب برتنے پر یارکشائرکو4 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ

نسلی تعصب ثابت ہونے پر انگلش کاؤنٹی یارکشائر کو 48 پوائنٹس سے بھی محروم ہونا پڑا۔

کرکٹرعظیم رفیق سے نسلی تعصب برتنے پر یارکشائرکو4 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ

پاکستانی نژاد کرکٹرعظیم رفیق سے نسلی تعصب برتنے کا نتیجہ سامنے آگیا، یارکشائر پر 4 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انگلش کاؤنٹی یارکشائر میں پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کا نتیجہ سامنے آگیا، کرکٹ ڈسپلن کمیٹی (سی ڈی سی) نے کائونٹی پر 4 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ کردیا۔
کچھ عرصہ قبل پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق نے انکشاف کیا تھا کہ کائونٹی کرکٹ کھیلتے وقت مخلتف کرکٹرز اور کلب ممبرز کی جانب سے انھیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا، پچھلے سال یارکشائر سے کھیلنے والے کرکٹر نے کہا کہ ان پر تسلی تعصب پر مبنی فقرے کسے گئے۔ سی ڈی سی نے معاملے کی تحقیقات کی تو یہ بات سچ ثابت ہوگئی، برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر کاؤئنٹی نے جرمانہ اور سزا کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چیف ایگزیکٹیو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ گولڈ کہتے ہیں کہ اس کھیل میں نسلی تعصب کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یارکشائر کاؤئنٹی پر پچھلے ماہ دو سال کی پابندی کے ساتھ 3 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، کیس کی مزید سماعت کے بعد جرمانہ 4 لاکھ پاؤنڈز کردیا گیا جب کہ کاؤنٹی کو 48 پوائنٹس سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔