news
English

پاکستان کرکٹ کیساتھ کھلواڑ کرنے والے آج سپراسٹار ہیں، یونس خان

جن کھلاڑیوں کو میں نے خود کھڑا کیا وہ میرے ہی سامنے کھڑے ہوگئے، یونس خان

پاکستان کرکٹ کیساتھ کھلواڑ کرنے والے آج سپراسٹار ہیں، یونس خان PHOTO: FILE

سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کئی کرکٹر آج سپراسٹار ہیں۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ یہ سیکھنا پڑتا ہے کہ جو لوگ آپ کو پسند نہ کرتے ہوں ان کے ساتھ اس طرح کھیلنا ہے، یہ بات میں نے راشد لطیف سے سیکھی، سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے خود قربانی دیکر کئی ایسے کھلاڑیوں کو بچایا جو آج کل سپر اسٹار ہیں، ان  کو آج کل پاکستان کرکٹ کی ناک، شان، کان، سر اور پتہ نہیں کیا کیا کہا جاتا ہے۔