news
English

پاکستان کے ٹاپ ارڈرکوہرمیچ میں زیادہ سے زیادہ اسکورکرنا چاہیے، یونس خان

سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کھلاڑیوں کو اہم مشورے دے دیئے۔

پاکستان کے ٹاپ ارڈرکوہرمیچ میں زیادہ سے زیادہ اسکورکرنا چاہیے، یونس خان

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر پر زور دیا ہے کہ وہ ٹی 20 سیریز میں اسکورنگ کی رفتار کو ممکنہ حد تک تیز کرے کیونکہ اگر آپ کم ا زکم 200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ 
لیجنڈ کرکٹر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں زیادہ رنز کیے جاسکتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گیئر کیسے بدلیں اور اپنی اسکور کرنے کی رفتار کو کیسے آگے لے کر جاتے ہیں،
یونس خان نے کھلاڑیوں کے کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کے لیے ذنی طو رپر تیار رہنے اور گیند بازوں کے لیے کسی بھی وقت میچ میں داخل ہو کر اسے اپنے حق میں پلٹنے کے لیے تیار رہنے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔ 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا کہ اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے اپ اس میں 200 رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، جیتنے کے لیے اس سے بھی زیادہ اسکور کرنا ہوگا کیونکہ 170 والا اسکور اب نہیں چلتا۔،،
یونس خان نے کہا کہ ضروی ہے پاور پلے کے بعد مڈل اوورز میں بھی رنز بنانے کی رفتار 8 یا 9 رنز فی اوورز رہے تاکہ ٹیم اچھا ٹوٹل بناسکے۔،، 
انہوں نے کہاکہ پلیئرز کو اپنا گیئر تبدیل کرکے آگے جانا ہوگا، بابر اعظم، فخر زمان اور رضوان کو اگلے گیئر میں جانا ہوگا۔سابق کپتان نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں زیادہ رنز کیے جاسکتے ہیں کیونکہ آج کی ٹی 20 کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گیئر کیسے بدلیں اور اپنی اسکورنگ کی اسپیڈ کو کیسے آگے لے کر جائیں، اگر مڈل اوور میں بھی رنز بنانے کی رفتار ٹھیک رہے تو بہتر ہوتا ہے اور توٹل اچھا بنتا ہے۔،، 
یونس خان نے کہا کہ کپتان کو آٹ آف دا باکس سوچنا ہوگا، آٹ آف باکس پہلے سے پلان نہیں کیا جاسکتا۔ کھلاڑیوں کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا ہوگا، آپ کو ہر نمبر پر بیٹنگ اور ہر جگہ بولنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے۔،،
انہوں نے کہاکہ ہر کھلاڑی کو کپتان کی مدد کرنی چاہیے، صرف ایک بندے پر نہ چھوڑیں، سب اس کا ساتھ دیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 میں شاہد آفریدی نے ہماری جیت میں اہم کردار ادا کیاتھا۔،،
لیگ کرکٹ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ لیگز میں کھیلنے کے لیے پلیئرز کو خود کو فٹ رکھنا ضروری ہے۔،،
ان کاکہناتھاکہ لیجنڈز کی لیگ میں پرانے دوستوں سے ملنا کافی اچھا لگتا ہے۔ انڈیا پاکستان کے ریٹائرڈ پلیئرز کا کھیلنا بھی ڈپلومیسی اس سے تعلقات میں بہتری آتی ہے۔