ٹاپ آرڈر کے لیے، یووراج سنگھ نے بیٹنگ لیجنڈز سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور روہت شرما کا انتخاب کیا۔
ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز میں بھارتی ٹیم کے کپتان یووراج سنگھ نے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون میں صرف ایک پاکستانی کرکٹر کا انتخاب کیا ہے۔ ٹاپ آرڈر کے لیے، یوراج سنگھ نے بیٹنگ لیجنڈز سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور روہت شرما کو منتخب کیا۔
تفصہلات کے مطابق ہفتے کےروز ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپیئنز کو پاکستان چیمپیئنز کے خلاف فتح دلانے کے بعد یووراج سنگھ نے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔
ٹی وی اینکر اور سوشل میڈیا انفلونسر کے ساتھ انٹرویو میں یووراج سنگھ نے ایک شاندار لائن اپ کا انتخاب کیا جس میں روہت شرما، ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر اور ایڈم گلکرسٹ شامل تھے۔
ٹاپ آرڈر کے لیے، یووراج نے بیٹنگ لیجنڈز سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور روہت شرما کا انتخاب کیا۔
اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وسیم اکرم تھے۔ یووراج کی ڈریم ٹیم میں ورسٹائل اے بی ڈی ویلیئرزاورغیرمعمولی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ بھی شامل تھے۔
معروف اسپنر شین وارن اور متھیا مرلی دھرن بھی ان کی لائن اپ میں شامل تھے۔ اپنی ٹیم کو مکمل کرنے کے لیے یوراج نے قابل اعتماد تیز گیند باز گلین میک گرا اور آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کا انتخاب کیا۔
یووراج سنگھ کی آل ٹائم پلیئنگ الیون:
سچن ٹنڈولکر، روہت شرما، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز، ایڈم گلکرسٹ، اینڈریو فلنٹوف، وسیم اکرم، شین وارن، متھیا مرلی دھرن اور گلین میک گرا۔