news

کورونا کے شکار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کرگئے

کورونا کے شکار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کرگئے

کورونا کے شکار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کرگئے فوٹو: فائل

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کرگئے،پشاور سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ظفر سرفراز کو 6 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،وینٹی لیٹر پر زیرعلاج اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  قومی رابطہ کمیٹی  کے اجلاس میں کورونا کے حوالے سے  فیصلے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی درخواست پر ایک دن کے لئے موخر کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی سندھ کو آج(منگل) ہونے والے اجلاس  میں ایک جامع روڈ میپ لیکر آنے کی ہدایت کی ہے جس میں پسماندہ علاقوں‘ کچی آبادیوں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی جھلک نظر آئے‘ وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے بھی  ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی حکومت نے  ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقوم کی منتقلی کے عمل میں صوبائی قیادت کو شراکت دار بنایا  ہے، سندھ کے عوام بھی پاکستانی شہری ہیں ان کو بھی بھوک‘ بے روزگاری اور غربت سے نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے  پریس کانفرنس کرکے  قومی یکجہتی پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی  ہے،اگر کسی فیصلے پر تحفظات تھے یا کوئی پالیسی سمجھ نہیں آ رہی تھی تو میڈیا کے بجائے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بات کر سکتے تھے،اس وقت سیاست اور پوائنٹ سکورنگ کے بجائے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے ۔وزیر اعظم آفس کے ترجمان شہبازگل  نے کورونا ریلیف تشخیصی کٹس پر سندھ حکومت کا اعتراض مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ  سندھ میں کیسز بڑھنے کی تعداد بتاتی ہے کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن غیر موثر تھا،مرتضیٰ وہاب کا ٹیسٹنگ کٹس کو غیر معیاری قرار دینا بلاجواز ہے ۔