سوشل میڈیا پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے، زینب عباس نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کرنے کو اپنے لیے اعزاز اور فخر کا باعث قرار دیا۔
پاکستان کی معروف اسپورٹس اینکر اور کرکٹ پریزنٹر زینب عباس آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پریزینٹر کی حیثیت سے شریک ہوں گی۔
زینب عباس نے سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کردہ پیغام میں اپنے مداحوں کو اس بڑی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انڈیا میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت کرنا ان کیلئے باعث مسرت اور فخر و اعزاز کا باعث ہے۔
قبل ازیں آئی سی سی نے جمعے کے روز بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے دنیائے کرکٹ کے سب سے بے ایونٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان سے رمیز راجہ اور وقار یونس کبھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی ICC.tv کی کوریج میں میچ سے پہلے، اننگز کے وقفے اور میچ کے بعد کا ایک پروگرام شامل ہوگا جس میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن و دیگر شامل ہونگے۔
کمنٹیٹرز کی فہرست:
پاکستان: رمیز راجہ، وقار یونس
بھارت: سنیل گواسکر، ہرشا بھوگلے، روی شاستری، سنجے منجریکر، دنیش کارتک، انجم چوپڑا
آسٹریلیا: شین واٹسن، رکی پونٹنگ، لیزا اسٹالیکر، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن، ڈرک نینس، مارک ہاورڈ
انگلینڈ: ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن، ایون مورگن، مارک نکولس، ایان وارڈ
ویسٹ انڈیز: ایان بشپ، سیموئل بدری
جنوبی افریقہ: کاس نائیڈو، شان پولاک، نٹالی جرمنوس
نیوزی لینڈ: ایان اسمتھ، سائمن ڈول، کیٹی مارٹن
سری لنکا: رسل آرنلڈ
بنگلہ دیش: اطہر علی خان
زمبابوے: ایم پیمیلو ایم بنگوا