news
English

مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا

مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداروں نے مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی جبکہ نو منتخب چیئرمین کو ملازمین کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا گیا۔

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کچھ دیر میں ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی حکومت نے ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سربراہی ذکا اشرف کو دی گئی تھی، وفاقی کابینہ نے بھی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی تھی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو ہٹا کران کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو نیا الیکشن کمشنر مقررکردیا تھا۔