news
English

بابراعظم نمبر ون پلئیر ہیں، ذکا اشرف کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے بھی ملاقات کی۔

بابراعظم نمبر ون پلئیر ہیں، ذکا اشرف کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بابراعظم نمبر ون پلئیر ہے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہا ہے۔ 
ذکا اشرف نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اس دوران میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات کی جبکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ 
اس موقع پر ذکا اشرف نے فرداً فرداً تمام کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور ہلکی پھلکی بات چیت کی جبکہ بابراعظم کے حوالے سے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اس بات کوئی شک نہٰں کہ وہ نمبر ون پلئیر ہیں بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔   
انہوں نے قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کیلئے جو کچھ کیا اسے بھلایا نہیں جاسکتا، ہماری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، آپ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ 
دوسری جانب راولپنڈی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہر میچ میں کھلاڑی کی صلاحٰتوں کی آزمائش ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک نیا تجربہ ہوگا۔،،