news

ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران ذکااشرف کی زبان پھسل گئی

ایشیا کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب کے دوران، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کا ذکر دنیا کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کردیا۔

ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران ذکااشرف کی زبان پھسل گئی

حقیقت میں، شاہین آفریدی آئی سی سی ون ڈے بالرز کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر براجمان ہیں، جس کی وجہ سے ذکا اشرف کا انہیں "ٹاپ ٹین بلے بازوں" مٰں شامل کرنے کا بیان کافی دل چسپ اور یقینی طور پر درست نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایشیا کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران ذکا اشرف کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کو ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل کردیا۔  
بدھ کے روز لاہور میں 2023 ایشیا کپ کے شیڈول اور ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب کے دوران، پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اس وقت ایک دلچسپ غلطی کی جب انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کا ذکر دنیا کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کیا۔
جب ان سے ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم سے ان کی توقعات اور ایشیا کپ جیسے آئندہ میگا ایونٹس میں ان کی بڑی طاقتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ذکا اشرف نے ٹیم کی مضبوط بلے بازی اور باؤلنگ کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فخر سے کہا کہ ان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز کی باوقار پوزیشن پر فائز ہیں۔
ذکا اشرف نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں طاقت ہے۔ اگر آپ بیٹنگ کی بات کریں تو ہمارے کپتان [بابر اعظم] دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اگر آپ دوسروں کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو پاکستان کے بلے باز [رینکنگ میں] ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔ 
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر پہلے نمبر پر ہیں، فخر زمان اور امام الحق رینکنگ میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ 
تاہم، ایک مزاحیہ غلطی اس وقت ہوئی جب ذکا اشرف نے نادانستہ طور پر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین کا نام دنیا کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل کردیا۔ 
ذکااشرف نے کہا کہ اگر آپ شاہین شاہ آفریدی کی بات کریں تو ان کا نام ٹاپ 10 بلے بازوں میں آتا ہے۔،،
حقیقت میں، شاہین آفریدی آئی سی سی کی ون ڈے گیند بازوں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں، جس کی وجہ سے ان کا نام "ٹاپ ٹین بلے بازوں" میں شامل کرنے کا دعویٰ کافی دل چسپ اور یقینی طور پر درست نہیں ہے۔ 
زبان کی پھسلن کے باوجود، ذکااشرف نے پاکستان ٹیم کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ میری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔