نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ذکا اشرف کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے لیے تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو 3 ماہ کیلئے بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو توسیع مل گٸی، وزرات برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت اگلے تین ماہ تک مزید ذکا اشرف پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ برقرار رہیں گے۔ ذکا اشرف کی سربراہی میں منیجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 نومبرکو مکمل ہو رہی تھی۔
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سرپرست انوار الحق کاکڑ نے ذکا اشرف کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے لیے تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اصل میں، کمیٹی کی میعاد رواں ماہ نومبر میں ختم ہونے والی تھی۔
نگراں وزیراعظم کی جانب سے توسیع کی منظوری وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس 1973 کے رول 16(j) اور پی سی بی آئین 2014 کے آرٹیکل 48 کے مطابق دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے تحت منیجمنٹ کمیٹی 3 ماہ میں چیٸرمین پی سی بی کا الیکشن کرواے گی اور ڈے ٹو ڈے معاملات چلانے کا کمیٹی کو حق حاصل ہوگا۔