news
English

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

بارش کے باعث میچ 12 12 اوورز تک محدود کردیا گیا

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی فوٹو: پی سی بی

 پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا ، کامران 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی اور ٹام بینٹن 34 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر کامران اکمل 14 رنز ہی اسکور کرسکے۔

لاہور قلندر کی جانب سے بالنگ میں دلبر حسین نے 4 اور ڈیوڈ ویسے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی صرف 1 وکٹ حاصل کرسکے۔