news
English

ہمارا آغاز اچھاتھامگرمیچ کوویسے فنش نہیں کرپائے جیساچاہتےتھے،بابراعظم

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کو اسلام آباد یونائییڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست برداشت کرنا پڑی تھی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

ہمارا آغاز اچھاتھامگرمیچ کوویسے فنش نہیں کرپائے جیساچاہتےتھے،بابراعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا ماننا ہے کہ ان کی اننگز کا آغاز ٹھوس تھا لیکن وہ میچ کو اس طرح سے ختم نہیں کر سکے جیسا کہ وہ چاہتے تھے۔

بابر اعظم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ پشاور زلمی نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا تھا مگر ہم نے جیسے اچھی شروعات کی تھی تو اسے ٹھیک سے ختم نہیں کر سکے۔ ہم پاور پلے میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن میرے خیال میں اس کے بعد بیک ٹو بیک وکٹیں گرتی چلی گئیں جس سے تھوڑا دبائو بڑھا۔ بابار اعظم نے کہا کہ میں نے میچ کو اپنے انداز میں فنش کرنے کا سوچا مگر بدقسمتی سے دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں جس کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے۔

  کپتان نے شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس کچھ نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار باؤلنگ لائن اپ بھی ہے مگر ہم نے فیلڈنگ میں اچھا پرفارم نہیں کیا۔ آپ کو کچھ شاندار کیچ لینے ہوں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری بولنگ کمزور ہے۔ کبھی کبھی، ہم اپنے منصوبوں پر عمل کر رہے ہوتے ہیں، اور کبھی کبھی ایسا نہیں ہوپاتا۔ میرا خیال ہے کہ میچ جیتنے کے لیے فیلڈنگ بہت اہم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس میں ٹھیک ہونا پڑے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کراچی کنگز کی پے در پے شکستوں سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیا۔

 پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کراچی کنگز چھوڑ گئے تو کافی بات ہو رہی تھی کہ کنگز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی لیکن کنگز کو مسلسل شکستوں کا سامنا ہے، آپ کو کیا لگتا ہے؟
اس پر ’’بابراعظم نے جواب دیا کہ میں انکا کوچ تھوڑی ہوں‘‘
بابراعظم کے دلچسپ جوابکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کو اسلام آباد یونائییڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست برداشت کرنا پڑی تھی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔