فاسٹ بولر زمان خان سمر ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان انگلش کاؤنٹی میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔ 21 سالہ فاسٹ بولر سمر ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کریں گے جس میں وہ ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر لاہور قلندرز کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
21 سالہ تیز گیند باز، جنہیں 90 میل کی شاندار رفتار کے لیے جانا جاتا ہے،49 ٹی 20 میچز میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے 23.35 کی اوسط سے 59 وکٹیں حاصل کیں، ان کی بہترین کارکردگی 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔