میلبرن اسٹارز کیخلاف پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر کی تین وکٹیں۔
بگ بیش لیگ میں کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر زمان خان نے لیگ اسپنر شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن میں زمان خان نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سیزن میں 62 وکٹیں لیکر شاداب خان کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ سیزن میں 61 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس فہرست میں سابق فاسٹ بولر اظہر محمود، وہاب ریاض اور حارث رؤف بھی شامل ہیں جنہوں نے 60، 60 وکٹیں لی تھیں۔
میلبرن اسٹارز کے خلاف اہم معرکے میں 22 سالہ فاسٹ بولر نے 3 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ میچ میں زمان خان نے کپتان گلین میکسویل، ہلٹن کارٹ رائٹ اور جوناتھن مرلو کی وکٹیں لی تھیں۔
میلبرن اسٹارز پہلی اننگز میں 172 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سڈنی تھنڈرز نے ہدف 18.2 اوورز میں کامیابی سے حاصل کرلیا۔
زمان خان نے 6.00 کے اکانومی ریٹ سے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔