news
English

زمان خان ون ڈے، ٹی20 میں نسیم شاہ سے بہتر بولر ہیں‘‘عاقب جاوید

پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کا بہترین موقع ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر

زمان خان ون ڈے، ٹی20 میں نسیم شاہ سے بہتر بولر ہیں‘‘عاقب جاوید

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے ون ڈے کرکٹ میں زمان خان کو نسیم شاہ سے بہتر بولر قرار دے دیا۔ 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ زمان خان اس وقت ڈیتھ اوورز کے دنیا کے بہترین گیند باز ہیں انہیں ون ڈے اور ٹی20 میں پاکستان کے سیٹ اپ کا حصہ ہونا چاہیے۔ 
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی فرنچائز کے بولر ہیں اس لیے زمان خان کو جوڑ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے ان کی کینیڈا میں جاری لیگ میں پرفارمنس دیکھیں وہ ٹی20 اور ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 
سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کو مزید آل راؤنڈرز تیار کرنے پر توجہ دینی چاہیے، میں فہیم اشرف کو اتنی زیادہ ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ 
انہوں نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے لئے میرے خیال میں پاکستانی ٹیم متوازن ہے اور کھلاڑیوں کی عمر کا گراف بہت بہتر ہے، بھارت اس مرحلے پر ہے جہاں ان کے بڑے نام ہیں لیکن ان کی فٹنس اور فارم نہیں۔ 
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین کمبینیشن موجود ہے اور بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کا بہترین موقع ہے۔