news
English

آسٹریلوی بولرایڈم زمپا بھی آئی پی ایل 2024 سے دستبردارہوگئے

انگلینڈ کے کئی سرکردہ کھلاڑیوں کی عدم موجودگی نے آئی پی ایل میں شامل ٹیموں کو درپیش چیلنجز میں مزید اضافہ کردیا۔

آسٹریلوی بولرایڈم زمپا بھی آئی پی ایل 2024 سے دستبردارہوگئے

راجستھان رائلز کو جمعرات کے روز ایک زوردار دھچکا لگا جب آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ 
انگلینڈ کے کئی سرکردہ کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث آئی پی ایل میں شامل ٹیموں کو درپیش چیلنجوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ 
ایڈم زمپا، جنہیں راجستھان رائلز نے گزشتہ سال کی نیلامی سے قبل 1.5 کروڑ روپے میں برقرار رکھا تھا، نے یہ فیصلہ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ مصروف سیزن کے بعد کیا۔ 
اس سے قبل انگلینڈ کے کئی سرکردہ کھلاڑیوں نے بھی اپنی مصروفیات کے باعث آئی پی ایل سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جس کی وجہ سے فرنچائزز کو درپیش چیلنجوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
دہلی کیپٹلز کے بلے باز ہیری بروک اپنی دادی کے انتقال کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے محروم رہیں گے، جبکہ مارک ووڈ، گس اٹکنسن اور جیسن رائے اپنے کام کے بوجھ کو سنبھال رہے ہیں۔
مزید برآں، بین اسٹوکس اور جو روٹ کے دسمبرمیں کھلاڑیوں کی نیلامی کو چھوڑنے کے فیصلے نے آئی پی ایل کو مزید اسٹار پاور سے محروم کردیا ہے۔ 
دوسری جانب، آئی پی ایل کے آغاز میں چنئی سپر کنگز کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر مہندر سنگھ دھونی کے منافع بخش ٹوئنٹی 20 مقابلے میں جمعرات کے روز کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے لیے آئی پی ایل میں آخری سال ہے۔ 
واضح رہے کہ 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود، ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ میں ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔ جب کہ پچھلے سیزن میں ان کی کارکردگی میں کمی کے اشارے مل رہے تھے، ان کی قیادت میں چنئی سپرکنگ نے ممبئی انڈینز کے ریکارڈ کے برابر پانچویں بار ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 
رپورٹس کے مطابق 2024 دھونی کا آخری آئی پی ایل سیزن ہوسکتا ہے، خاص طور پر پچھلے سال گھٹنے کی سرجری کے بعد انہوں نے افتتاحی میچ سے قبل ٹیم کی کپتانی بلے باز رتوراج گائیکواڑ کو سونپی تھی۔
چنئی سپر کنگز نے اس سال کے ٹورنامنٹ سے آگے دھونی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا۔