news
English

ایڈم زمپا نے پاکستان کے خلاف اہم مقابلے کی حکمت عملی بتادی

پاکستان کا 20 اکتوبر کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے ساتھ اہم مقابلہ ہوگا۔

ایڈم زمپا نے پاکستان کے خلاف اہم مقابلے کی حکمت عملی بتادی

آسٹریلوی اسپنرایڈم زمپا نے ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف شیدول اہم میچ کی حکمت عملی کا انکشاف کردیا۔ 
آسٹریلوی ٹیم کے اہم بولر ایڈم زمپا نے پیر کے روز ہونے والے ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں سری لنکا کے خلاف اپنی کارکردگی کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔ 
پے در پے شکستوں سے دوچار ہوتے ہوئے پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 1996 کی چیمپئن سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹوں کی فتح حاصل کرنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے چلی گئی ہے۔ 
آسٹریلیا کے لیے انتہائی ضروری جیت کا ان کے بولرز نے ممکن بنایا، جنہوں نے سری لنکا کو 44 اوورز کے اندر 209 رنز پر ڈھیر کردیا جبکہ آسٹریلوی بلے بازوں نے تقریباً 15 اوورز قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔ 
میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایڈم زمپا نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا مجھے پچھلے کچھ دنوں سے کمر میں کھنچاؤ سے پریشانی ہے، اس میچ میں بھی اس تکلیف سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے دن بھی گزرے ہیں جب میں نے بہتر محسوس کیا اور بہتر بولنگ کی ہے، ذاتی طور پر میں جانتا ہوں کہ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہوں لیکن آج رات نتیجہ اچھا رہا اور آسٹریلیا کو فتح ملی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہمارا اگلا میچ ایک مشکل مقابلہ ہونے والا ہے لیکن میں کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔
واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا مدِ مقابل ہوں گے۔