news
English

سری لنکا کے زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

سری لنکا کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کو اینجلو میتھیوز کے آخری اوور میں 20 رنز درکار تھے، جو زمبابوے نے حیرت انگیز طورپر بناکر میچ جیت لیا۔

سری لنکا کے زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں ڈرامائی انداز میں فتح حاصل کرلی۔  
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے کولمبو میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے خلاف جیت کا ریکارڈ بنالیا۔ 
زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت کر ڈرامائی انداز میں تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ 
سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل ہونے والی ناقابلِ یقین فتح پر زمبابوے کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔ 
سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کو اینجلو میتھیوز کے آخری اوور میں جیت کے لیے 20 رنز درکار تھے۔ اینجلومیتھیوز، ناٹ آؤٹ 66 رنز کے ساتھ بیٹنگ کے دوران سری لنکا کے ہیرو تھے لیکن وہ بولنگ میں اپنی ٹیم کی توقعات پر پورے نہ اترسکے اور ناقابلِ یقین فتح زمبابوے کی جھولی میں ڈال دی۔ 
زمبابوے کے لیوک جونگوے نے 12 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ مہمان ٹیم نے ہدف ایک گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔ 
میچ کے آخری اوور میں جونگ وے نے پہلی گیند پر لانگ آن پر چھکا مارا جس کے بعد زمبابوے کو جیتنے کے لیے چھ گیندوں پر 13رنز درکار تھے، اس کے بعد، جونگوے نے فری ہٹ پر باؤنڈری لگادی، اگلی ڈیلیوری پر چھکا مارنے سے قبل اسے چار گیندوں پر تین رنز درکار تھے، اس کے بعد میتھیوز نے ایک ڈاٹ بال کرائی، اس سے اگلی ڈلیوری پر بلے بازوں نے ایک سنگل رن مکمل کیا۔ 
کلائیو مڈانڈے اختتامی گیند کا سامنا کرنے کے لیے اسٹرائیک پر تھے اور جیسا کہ میتھیوز یارکر سے محروم رہے، مڈانڈے نے اس گیند پر چھکا مار کر کے میچ کو بہترین انداز میں ختم کیا۔ 
سری لنکا کی جانب سے میدان میں کئی خامیاں نظر آئیں، دو کیچز گرائے گئے اور کچھ غلط فیلڈنگز بھی دیکھنے میں آئیں۔ 
زمبابوے کے اوپننگ بلے باز کریگ ارون نے زمبابوے کی امیدوں کو برقرار رکھا، انہوں نے 54 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے، یہ ارون کے کیریئر کا بہترین ٹی ٹوئنٹی اسکور تھا۔ 
تین میچوں کی سیریز میں سری لنکا نے پہلے میچ میں فتح حاصل کی تھی تاہم زمبابوے نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں جیت کرسیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ سیریز کا تیسرا میچ فیصلہ کن ہوگا۔