news
English

زمبابوے سیریز؛ قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا رپورٹس آگئیں

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں

زمبابوے سیریز؛ قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا رپورٹس آگئیں فوٹو: پی سی بی

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

قومی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے آج بروز جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی  میں کھیلا جائے گا۔