news

زیادہ سینچریاں: ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

چٹوگرام: انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سینچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

زیادہ سینچریاں: ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 1214 دنوں کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں سینچری بنائی،یہ کوہلی کے ون ڈے کیریئر کی44 ویں اور مجموعی طور پر72 ویں تھری فیگر اننگز شمار ہوئی، آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ اب 71 سینچریوں کے ہمراہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ سچن ٹنڈولکر 100 سینچریاں بنا کر سرفہرست ہیں۔

دوسری جانب ایشان کشن ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری بنانے والے چوتھے بھارتی کرکٹر بنے، ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، وریندرسہواگ اور روہت شرما بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں، یہ ان کی 44 ویں ون ڈے سینچری شمار ہوئی۔