news
English

محمد رضوان کا بھارت میں ٹرین حادثے میں اموات پراظہار افسوس

بھارت میں 2 روز قبل ہونے والے ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے

محمد رضوان کا بھارت میں ٹرین حادثے میں اموات پراظہار افسوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے بھارت کے شہر اڑیسہ میں ہونے والے ٹرین کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا زیاں ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ میری دعائیں بھارتی ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

بھارت میں 2 روز قبل 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 900 زخمی ہوگئے تھے۔