news
English

سڈنی ٹیسٹ: عامر جمال نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا  

وہ عمران خان کے بعد یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

سڈنی ٹیسٹ: عامر جمال نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا  

سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے ہیرو فاسٹ بولر عامر جمال نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔ 
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 18 وکٹیں حاصل کرلیں جبکہ ٹیسٹ کی ایک ہی اننگز میں 80 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے وہ دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ 
سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عامر جمال نے نہ صرف گیند سے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کے اسکور کو 313 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔  
بولنگ میں عامر جمال نے 21.4 اوورز کے دوران 69 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔  
اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان واحد کرکٹر تھے جنہوں نے 80 سے زائد رنز بنائے اور ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 1983 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا تھا۔