news
English

نسیم شاہ کے بارے میں عامر سہیل کے سخت الفاظ

گال ٹیسٹ میں کمنٹری کے دوران قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عامر سہیل کے منہ سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لئے سخت الفاظ نکل گئے۔

نسیم شاہ کے بارے میں عامر سہیل کے سخت الفاظ

سری لنکا کے شہرگال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کے وقت رمیزراجا نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بیٹنگ میں اعصاب مضبوط کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، جس پر عامر سہیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر وہ دماغ کے مسلز بھی مضبوط کرلیں تو ایک بہتر کرکٹر اور بولر بن سکتے ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کھیلی جانے والی سیریز میں عامر سہیل نے نسیم شاہ کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔  
دوسری جانب گال ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے سری لنکا کی سرزمین پر پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
سعود شکیل سے قبل پاکستان کی جانب سے کوئی بھی لنکن سرزمین پر بلے باز ڈبل سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم سال 2014 میں یونس خان نے 177 جبکہ محمد حفیظ نے 2012 میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 196 رنز بنائے تھے۔