news
English

اے بی ڈی ویلیئرزکی پاکستانی کرکٹ کو تبدیل کرنےکیلئے گیری کرسٹن کی حمایت

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز گیری کرسٹن کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ میں مثبت تبدیلیوں کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے آئندہ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی مضبوط کارکردگی کی پیش گوئی بھی کی۔

اے بی ڈی ویلیئرزکی پاکستانی کرکٹ کو تبدیل کرنےکیلئے گیری کرسٹن کی حمایت

جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان اور مسٹر 360 کے نام سے مشہور لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستانی ٹیم کیساتھ بطور ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی تعیناتی کو پاکستان میں کرکٹ کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دے دیا۔ دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز گیری کرسٹن کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ میں مثبت تبدیلیوں کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے آئندہ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی مضبوط کارکردگی کی پیش گوئی بھی کی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں گیری کرسٹن کی پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ سے نئی ٹیم دیکھنے کو ملے گی، وہ گرین شرٹس کے کھیل کو ایک درجہ آگے لے جائیں گے۔ 
انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگوئی کی کہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا اور مجھے امید ہے کہ پاکستان میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرے گا۔،،  
اس موقع پر مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نےاپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب گیری کرسٹن جنوبی افریقہ کے کوچ تھے اور میں ٹیم کا کپتان تھا تو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔،، 
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل کے آخر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیری کرسٹن کو وائٹ بال جبکہ جیسن گلسپی کو ریڈ بال کرکٹ میں بطور ہیڈکوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔