میں نے صائم ایوب سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑی نہیں دیکھا، بیٹنگ کوچ
پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک نے بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب کی قابل ذکر صلاحیت پر ٹھوس یقین کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی ٹیلنٹ کا حامل کھلاڑی قرار دیا ہے۔
ایڈم ہولیویک نے صائم ایوب سے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے انہیں دنیائے کرکٹ کا نیا ابھرتا ہوا ستارا قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈم ہولیویک نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز صائم ایوب کے بارے میں ایک جرات مندانہ پیش گوئی کی ہے۔حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایوب کے ساتھ کام کرنے کے بعد ایڈم ہولیویک نے نوجوان بلے باز کی تعریف کی اور اسے واقعی ایک غیر معمولی ٹیلنٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑی نہیں دیکھا۔ انہوں نے پہلے 2 ٹیسٹ (آسٹریلیا میں) نہیں کھیلے تھے اس لیے میں نے ان کے ساتھ (پریکٹس میں) کافی وقت گزارا، مجھے لگتا ہے کہ وہ دنیائےکرکٹ کے ممکنہ طور پر ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے پیشگوئی کی کہ صائم ایوب میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے۔
ایڈم ہولیوک کا کہنا تھا کہ یہ اگرچہ اس کے کیریئر کے ابتدائی دن ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہے لیکن صائم ایوب کے بارے میں، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔