اس سیریز کی میزبانی افغانستان کرکٹ بورڈ کرے گا جو کہ اصل فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ نہیں تھی۔
افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی ون ڈے سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلی دو طرفہ سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیاگیا۔ تین میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی افغان کرکٹ بورڈ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخ میں پہلی بار ہونے والی دو طرفہ سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچز پرمشتمل سیریز کی میزبانی کرے گا جبکہ تینوں میچز شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں 18 سے 22 ستمبر کے دوران میچز کھیلیں گی، یہ سیریز اصل میں افغانستان کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کی سیریز آئرلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کے شیڈول میچز سے محض 5 روز قبل اختتام پذیرہوگی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جس کا آغاز7 اگست سے ہوگا۔
افغانستان کے لئے یہ سیریز 9 سے 13 ستمبر تک بھارت کے نوئیڈا میں نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے تاریخی ٹیسٹ میچ کے فوراً بعد منعقد ہوگی۔ افغانستان، جنوبی افریقہ سیریز کا شیڈول:
بدھ، 18 ستمبر
افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ – شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، یو اے ای۔
جمعہ، 20 ستمبر
افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ – شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، یو اے ای۔
22 ستمبر بروز اتوار
افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ – شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، یو اے ای۔