news
English

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

راشد خان اسپن ڈپارٹمنٹ کی سربراہی کریں گے، جنہیں مجیب الرحمان، نور احمد، ننگیال خروٹی اور تجربہ کار محمد نبی سپورٹ کریں گے۔

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لئے افغانستان نے اپنے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔  
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے افغانستان کے 15 رکنی پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اسپن بولنگ کے شعبے کو خاصا مضبوط رکھا گیا ہے، ٹیم میں کپتان راشد خان کے علاوہ باصلاحیت بلے باز رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمر زئی بھی شامل ہیں۔ نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی اور گلبدین نائب بھی افغانستان اسکواڈ میں شامل ہیں۔کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی، فرید احمد ملک اور نور احمد بھی افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
راشد خان اسپن ڈپارٹمنٹ کی سربراہی کریں گے، جنہیں مجیب الرحمان، نور احمد، ننگیال خروٹی اور تجربہ کار محمد نبی سپورٹ کریں گے۔ 
افغانستان کے ریزروز کھلاڑیوں میں صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی، سلیم صافی شامل ہیں۔