news
English

پی ایس ایل کاجادوسرچڑھ کربولنےلگا، انگلینڈکےمزیدکھلاڑی شمولیت کے خواہاں

ایلکس ہیلز کے بعد انگلینڈ کے مزید کھلاڑی پی ایس ایل کو قومی فرض پر ترجیح دینے لگے

پی ایس ایل کاجادوسرچڑھ کربولنےلگا، انگلینڈکےمزیدکھلاڑی شمولیت کے خواہاں

پی ایس ایل کاجادوسرچڑھ کربولنےلگا،انگلینڈکےمزیدکھلاڑی پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں شمولیت کے خواہاں ہوگئے۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلکس ہیلز کے بعد انگلینڈ کے مزید کھلاڑی پی ایس ایل کو قومی فرض پر ترجیح دینے لگے۔
انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 1 سے 14 مارچ تک سیریز شیڈول ہے۔ تاہم اانگلینڈ کے مزید کرکٹرز ایلکس ہیلز کی مثال کی پیروی کرنے کے خواہاں ہیں، جنہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے 145,000 پائونڈز کے معاہدے کو پورا کرنے کے لیے انگلینڈ کے آئندہ دورہ بنگلہ دیش کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز شیڈول ہیں، جو 1 سے 14 مارچ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ جبکہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

سیم بلنگز، لیام ڈاسن اور جیمز ونس سے بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے خود کو دستیاب کرنے کے بجائے اپنی متعلقہ پی ایس ایل فرنچائزز کا حصہ بننے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

سیم بلنگز کو حال ہی میں پی ایس ایل کے متبادل ڈرافٹ میں لاہور قلندرز نے راشد خان کے جزوی متبادل کے طور پر منتخب کیا تھا، جب کہ ڈاسن پہلے ہی فرنچائز کا حصہ ہیں۔ ونس کے پورے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے لیے آنے کا بھی امکان ہے۔

 دوسری جانب انگلش کھلاڑی ٹائمل ملز اور رچرڈ گلیسن جنہیں حال ہی میں بالترتیب اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، وہ بھی بنگلہ دیش کے دورے کے لیے اپنی دستیابی پر غور کر رہے ہیں۔