news
English

پی ایس ایل9: عثمان خان ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ  

عثمان خان پشاور زلمی کیخلاف ہونے والے آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے، فرنچائز

پی ایس ایل9: عثمان خان ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ  

ملتان سلطانز کے جارح مزاج کرکٹر عثمان خان پشاور زلمی کے خلاف آج ہونے والے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 
ملتان سلطانز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کے میچ میں جارح مزاج نوجوان کرکٹر عثمان خان شرکت نہیں کریں گے۔ 
نوجوان کرکٹر نجی مصروفیات کے باعث آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوں گے تاہم 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل وہ سلطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔  
واضح رہے کہ 28 سالہ عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 59 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے، جس کی بدولت سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔