news
English

احمد شہزاد کی حمایت کے لیے کیون پیٹرسن میدان میں آگئے

سماجی رابطوں کی سائٹ پر کیون پیٹرسن نے کہا کہ ابھی بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا منتخب اسکواڈ دیکھا ہے

احمد شہزاد کی حمایت کے لیے کیون پیٹرسن میدان میں آگئے تصویر: پی سی بی

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی حمایت کے لیے میدان میں آگئے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پر کیون پیٹرسن نے کہا کہ ابھی بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا منتخب اسکواڈ دیکھا ہے، کوئی دنیا میں ایسی انہونی کیسے کرسکتا ہے کہ اوپنر کا انتخاب نہ کرے، احمد شہزاد کی پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا ریکارڈ ٹیم میں ان پر ترجیح پانے والے کھلاڑی سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

Just seen the team that PAKISTAN have picked to play Bangladesh.

How on this planet can @iamahmadshazhad NOT be in that squad???

His PSL numbers and domestic number are so much better than the batter picked ahead of him!

STUPID!

— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) January 16, 2020

 

احمد شہزاد نے کیون پیٹرسن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ خیال رکھنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہوسکتا ہے کہ اس میں اللہ کی طرف سے کوئی بہتری ہو۔

Thank u for care buddy..
Allah certainly have better plans for me!
I love them all❤️ https://t.co/Ai7edVItEq

— Ahmad Shahzad 🇵🇰 (@iamAhmadshahzad) January 16, 2020

 

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سلیکٹرز نے فخر زمان اور امام الحق کو ڈراپ کرکے کسی تجربہ کار اوپنر کو شامل کرنے کے بجائے ڈیبیو کے منتظر احسان علی کو ترجیح دی ہے۔