news
English

احمد شہزاد کو محمدحارث کے ٹی 20اسکواڈ میں منتخب ہونے پراعتراض

احمد شہزاد نے قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا مہم پر انحصار کرنے والے کھلاڑیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔  

احمد شہزاد کو محمدحارث کے ٹی 20اسکواڈ میں منتخب ہونے پراعتراض

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دیگر کھلاڑیوں پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام لگادیا۔ محمد حارث، حسن علی اور حارث رؤف کی اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوال اٹھایا۔  
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا  پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا۔ مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے سوال اٹھایا کہ لوگ شور مچارہے ہیں کہ محمد حارث کو ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، اسکا بہت سیدھا جواب یہ ہے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا اس وجہ سے وہ باہر ہوئے۔
،، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ففٹی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب کرلیا جاتا ہے جبکہ ڈومیسٹک میں پلئیرز 8 سے 10 سال تک انتظار کرتے ہیں کہ ان کا قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے نام آئے گا۔
احمد شہزاد نے کھلاڑیوں کی سلییکشن کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد حارث کو ڈومیسٹک میں کسی ڈیپارٹمنٹ نے پِک نہیں کیا، یہاں لوگ سوشل میڈیا پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی کیمپین چلارہے ہیں۔،، 
انہوں نے حسن علی کی ورلڈکپ کے لیے منتخب اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں آئے، اظہر محمود، وہاب ریاض سے ان کے تعلقات اچھے ہیں تو وہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، اسی طرح حارث انجری سے واپس آکر ٹیم کیلئے منتخب ہوگئے نہ ڈومیسٹک کھیلا نہ کچھ اور پرفارمنس دکھائی۔،،
انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل کی بنیاد پر سلیکشن کرنی ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کو ختم کردینا چاہیے، شاہنواز دھانی اور محمد علی پرفارم کرکے بھی اسکواڈ سے باہر ہیں، کیوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ جو پلیئرز ٹیم کا حصہ بننے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں وہ انکے خلاف بھی جاسکتی ہیں۔،، 
واضح رہے کہ 5 سال سے قومی ٹیم میں کم بیک کی خواہش رکھنے والے احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔